ایک واقعہ


نئی نویلی دلہن کا زیور اور ماں کے کانوں کی اکلوتی بالیاں بیچ دیں، تب بھی پیسے کم پڑ گئے اور پھر دوستوں یاروں سے قرض لے کر ویزہ لیا ماں کے جگر کا ٹکڑا کسی کا سہاگ اور بہنوں کا بھائی سب کے الگ الگ ارمان دل میں بسائےکام کرنے سعودی عرب پہنچ گیا، ہر دن اپنے ملک واپس جانے کی تڑپ، بیوی کا سکھ ماں کے آنچل کو ترستا، یادوں میں مگن اپنی ساری حسرتیں ارمان سمیٹ کر ہزاروں من لوہے کے نیچے جان دے گیا، اب جب گھر لاش پہنچے گی تو کیا قیامت ہو گی مہندی لگے ہاتھوں والی پر، اس ماں پر جس نے ساری زندگی پالا..😭😭😭 یا اللّه، وطن عزیز کو چوروں سے نجات دے اور ایسی حکمرانی نصیب فرما کہ پردیسی اپنے وطن لوٹ سکیں 2 وقت کی عزت والی روٹی کما سکیں.... تاکہ اس طرح زندہ مائیں بے سہارا اور بیویاں زندہ لاشیں بن کر نہ رہیں. دعا کریں سب، آمین